امریکا نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کو لیجن آف میرٹ کے اعزازسے نواز دیا

آرمی چیف نے جنرل مارٹن ڈیمپسی، سیکرٹری ڈیفنس، میرن کمانڈرجنرل جوزیف سے ملاقات کی،ترجمان پاک فوج


ویب ڈیسک November 19, 2014
آرمی چیف نے جنرل مارٹن ڈیمپسی، سیکرٹری ڈیفنس، میرن کمانڈرجنرل جوزیف سے ملاقات کی،ترجمان پاک فوج۔ فوٹو؛آئی ایس پی آر

امریکا کی جانب سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خطے میں امن و استحکام کے لئے خدمات کے پیش نظر انہیں لیجن آف میرٹ کے اعزاز سے نوازا گیا۔


ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل عاصم باجوہ کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے چیئرمین جوائنٹ چیف آف اسٹاف جنرل مارٹن ڈیمپسی، سیکرٹری آف ڈیفنس روبرٹ ورک، میرن کمانڈر جنرل جوزیف ڈنفورڈ سے ملاقات کی۔ اس موقع پر آرمی چیف کو امریکا کے چاک و چوبند فوجی دستے نے سلامی پیش کی۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق امریکا نے جنرل راحیل شریف کو پاک فوج کی بہادر قیادت کرنے، دانش مندی، دور اندیشی اور خطے میں قیام امن کے لئے کی جانے والی کوششوں کو سراہتے ہوئے لیجن آف میرٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔