لاہور میں ایک شخص نے سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا

خاتون اپنے 2 بچوں کو اسکول چھوڑنے جارہی تھی کہ اس کے سابق شوہر نے تیزاب پھینک دیا جس سے جسم کا 25 فیصد حصہ متاثرہوا۔


ویب ڈیسک November 19, 2014
خاتون اپنے 2 بچوں کو اسکول چھوڑنے جارہی تھی کہ اس کے سابق شوہر نے تیزاب پھینک دیا جس سے جسم کا 25 فیصد حصہ متاثرہوا۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

ایک شخص نے سابقہ بیوی پر تیزاب پھینک دیا جس سے اس کے جسم کا 25 فیصد حصہ جھلس گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق لاہورکے علاقے سمن آباد میں ایک شخص نے اپنی سابقہ بیوی پر اس وقت تیزاب پھینکا جب وہ اپنی 2 بچیوں کو اسکول لے جارہی تھی، ملزم نے پیچھا کرتے ہوئے خاتون کو روک کر اس کے چہرے پر تیزاب کی پوری بوتل انڈیل دی اور فرار ہوگیا جبکہ موقع پر موجود افراد نے فوری طور پر متاثرہ خاتون کو میو اسپتال منتقل کردیا۔ ڈاکٹروں کے مطابق خاتون کا 25 فیصد چہرہ اور جسم متاثر ہوا جب کہ خاتون کی بینائی جانے کا بھی خدشہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔