کراچی کےعلاقے گلستان جوہرمیں جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے خاتون جاں بحق
آتشزدگی کی زد میں آکر زخمی ہونے والوں میں 5 بچے بھی شامل ہیں جنہیں قریبی اسپتال میں طبی امداد دی جارہی ہے۔
گلستان جوہر میں واقع جھونپڑیوں میں آگ لگنے سے خاتون جھلس کر جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے گلستان جوہر بلاک 16 میں واقع جھونپڑیوں میں سے ایک میں کھانا پکانے کے دوران آگ لگ گئی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے اطراف میں واقع دیگر جھونپڑیوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، واقعے کی اطلاع ملتے ہیں فائر بریگیڈ کی ایک گاڑی نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پانے کی کوشش کی تاہم صورتحال کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے مزید 5 گاڑیاں اور ایک واٹر براؤزر بلایا گیا جس نے ایک گھنٹے کی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
آتشزدگی کے واقعے میں ایک خاتون جھلس کر جاں بحق جبکہ 5 بچوں سمیت 6 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو فوری طور اسپتال پہنچا دیا گیا جہاں انہیں طبی امداد فراہم کردی گئی ہے۔