زہرہ شاہد قتل کیس میں پولیس کو حتمی چالان جمع کرانے کی آخری مہلت

عدالت نے مقدمے کے دیگر مفرورملزمان جنید، طارق نوازاورآصف گنجا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔

عدالت نے مقدمے کے دیگر مفرورملزمان جنید، طارق نوازاورآصف گنجا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری بھی جاری کر دیئے۔ فوٹو؛ فائل

انسداد دہشتگردی عدالت نے تحریک انصاف کی مقتول رہنما زہرہ شاہد قتل کیس میں پولیس کو حتمی چالان جمع کرانے کی آخری مہلت دے دی۔



ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے پی ٹی آئی کی مقتول رہنما زہرہ شاہد قتل کیس کی سماعت کی۔ اس موقع پر پولیس کی جانب سے ملزم راشد عرف ٹیلر اور زاہد عباس زیدی کو پیش کیا تاہم پولیس کی جانب سے مقدمے کا حتمی چالان پیش نہیں کیا گیا جس پر عدالت نے شدید برہمی کا اظہار کیا۔ عدالت نے پولیس کو حتمی چالان پیش کرنے کی آخری مہلت دیتے ہوئے مقدمے کے دیگر مفرور ملزمان جنید، طارق نواز اور آصف گنجا کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے سماعت 27 نومبر تک کے لئے ملتوی کردی۔


واضح رہے کہ 18 مئی 2011 کو تحریک انصاف کی رہنما زہرہ شاہد کو ڈیفنس میں واقع ان کی رہائش گاہ کے باہرقتل کردیا گیا تھا۔
Load Next Story