بھارت کے آشرم میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 6 افراد ہلاک 200 سے زائد زخمی

آشرم پر متنازع گرو بابا رامپال کا کنٹرول اور جب عدالت کے حکم پر انہیں گرفتار کرنے پہنچے تو پتھراؤ کیا گیا، پولیس


ویب ڈیسک November 19, 2014
آشرم پر متنازع گرو بابا رامپال کا کنٹرول اور جب عدالت کے حکم پر انہیں گرفتار کرنے پہنچے تو پتھراؤ کیا گیا، پولیس پولیس فوٹو: اے ایف پی

FAISALABAD: بھارتی ریاست ہریانہ کے شہر چندی گڑھ کے آشرم میں پولیس کے ساتھ جھڑپ میں 5 خواتین اور ایک بچہ ہلاک جبکہ 200 سے زائد افراد زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈی جی ہریانہ پولیس کا کہنا تھا کہ آشرم پر متنازع گرو بابا رام پال کا کنٹرول تھا اور جب پولیس عدالت کے حکم پر اسے گرفتار کرنے آشرم پہنچی تو بابا رام پال کے ماننے والوں نے پولیس پر پتھراؤ کردیا، پتھراؤ کے نتیجے میں پولیس نے جوابی کارروائی کی اور اس دوران 4 خواتین موقع پر ہی ہلاک جب کہ خاتون اور بچہ اسپتال میں دم توڑ گئے۔

ڈی جی ہریانہ کا کہنا تھا کہ گرو بابا رام پال آشرم میں ہی ہے جسے گرفتار کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جب کہ جھڑپ میں زخمی ہونے والے افراد کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔