حلقہ پی ایس 76 سے پیپلز پارٹی کی پروین عزیز جونیجو کی کامیابی کالعدم قرار

پروین عزیز کی کامیابی کیخلاف (ن) لیگ کے لیاقت جتوئی نے الیکشن ٹربیونل میں درخواست دائر کی تھی

عام انتخابات میں حلقہ پی ایس 76 سے پیپلز پارٹی کی پروین عزیز جونیجو 56 ہزار 938 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائی تھیں۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
الیکشن ٹربیونل نے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی ایس 76 سے متعلق انتخابی عذرداری کا فیصلہ سناتے ہوئے پیپلز پارٹی کی رکن سندھ اسمبلی پروین عزیز جونیجو کی کامیابی کو کالعدم قرار دے دیا ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق عاام انتخابات میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہونے والی پروین عزیز جونیجو کی کامیابی کے خلاف مسلم لیگ (ن) کے لیاقت جتوئی نے درخواست دائر کی تھی اور حلقے میں دھاندلی کا الزام لگایا تھا جسے حقائق کی بنا پر درست مانتے ہوئے الیکشن ٹربیونل نے پیپلز پارٹی کی امیدوار کی کامیابی کالعدم قرار دیتے ہوئے حلقے سے لیاقت جتوئی کو کامیاب قرار دیا۔

واضح رہے کہ عام انتخابات میں حلقہ پی ایس 76 سے پیپلز پارٹی کی پروین عزیز جونیجو 56 ہزار 938 ووٹ حاصل کرکے کامیاب قرار پائی تھیں جبکہ مسلم لیگ (ن) کے لیاقت جتوئی نے 22 ہزار 823 ووٹ حاصل کئے تھے۔
Load Next Story