سانحہ کوٹ رادھا کشن کے مرکزی ملزمان 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

عدالت نے کیس میں نامزد دیگر39ملزمان کا بھی7روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیا جبکہ16کو3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک November 19, 2014
کیس کی سماعت کے دوران پولیس نے ملزمان کے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی جسے عدالت نے مسترد کردیا۔ فوٹو: فائل

KARACHI: انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے کوٹ رادھا کشن میں میاں بیوی کو زندہ جلانے کے الزام میں گرفتار مرکزی ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ 16 ملزم 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیئے گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کیس کی سماعت لاہور کی انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت کے جج رائے ایوب جان مارتھ نے کی جس میں گرفتار بھٹہ مالک یوسف سمیت 4 مرکزی ملزمان کو 9 روزہ جسمانی ریمانڈ کے بعد عدالت میں پیش کیا گیا، سماعت کے دوران تفتیشی افسر نے عدالت سے مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی تاہم وکلائے صفائی کا کہنا تھا الزامات بے بنیاد ہیں کیونکہ جس دن واقعہ پیش آیا یوسف وہاں موجود ہی نہیں تھا، عدالت نے پولیس کی جسمانی ریمانڈ کی درخواست مسترد کرتے ہوئے بھٹہ مالک سمیت چاروں مرکزی ملزمان کو 14 روزہ اور 39 ملزمان کو 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا جبکہ 16 ملزمان 3 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیئے گئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں