آسٹریلیا نے تیسرے ون ڈے میں جنوبی افریقا کو 73 رنز سے شکست دے دی

کینگروز کے 330 رنز کے جواب میں جنوبی افریقا کی پوری ٹیم 256 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔


ویب ڈیسک November 19, 2014
آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4، جوش ہیزلیوڈ 3 اور کین رچرڈسن اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ فوٹو؛ گیٹی امیج

آسٹریلیا نے تیسرے ایک روزہ میچ میں جنوبی افریقا کو 73 رنز سے شکست دے کر سیریز میں 1-2 سے برتری حاصل کرلی۔


کینبرا کے اوول کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ کے دوران کینگروز کپتان جارج بیلی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو اوپننگ بلے باز ایرون فنج کی سنچری کی بدولت آسٹریلیا نے 5 وکٹوں کے نقصان پر 329 رنز بنائے۔ پہلی وکٹ کی شراکت میں ڈیوڈ وارنر اور ایرون فنچ نے 118 رنز جوڑے، وارنر 53 رنز بنانے کے بعد فلینڈر کا شکار بن گئے، ایرون فنج 109، شین واٹسن 40، مچل مارش 22، جارج بیلی 12 رنز کے ساتھ نمایاں رہے جبکہ اسٹیو اسمتھ 73 اور میتھیو ویڈ 8 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔


330 رنز ہدف کے تعاقب میں پروٹیز نے پراعتماد انداز سے بیٹنگ کا آغاز کیا اور اوپنرز نے 108 رنز کی شراکت قائم کی لیکن اس کے بعد وقفے وقفے سے وکٹیں گرتی گئی اور پوری ٹیم 44.3 اوورز میں 256 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ پروٹیز کی جانب سے ہاشم آملہ 102، کپتان اے بی ڈیویلئر 52، کوائٹم ڈی کوک 47 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹسمین رہے۔

آسٹریلیا کی جانب سے مچل اسٹارک نے 4، جوش ہیزلیوڈ 3 اور کین رچرڈسن اور مچل مارش نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، میچ میں بہترین کارکردگی پر اسٹیون اسمتھ کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں