جنرل اسمبلی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی تخلیق کی اجازت نہ دے پاکستان کا مطالبہ

سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد 5 ہے تاہم کئی ممالک مستقل رکنیت کے خواہاں ہیں جن میں بھارت بھی شامل ہے


ویب ڈیسک November 19, 2014
سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے جنرل اسمبلی کے جمہوری منشور کی نفی ہوگی،مسعود خان فوٹو: فائل

اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب مسعود خان نے کہا ہے کہ جنرل اسمبلی سلامتی کونسل میں نئی مستقل نشستوں کی تخلیق کی کسی صورت اجازت نہ دے۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں اظہارخیال کرتے ہوئے مسعود خان کا کہنا تھا سلامتی کونسل کے ڈھانچے میں اصلاحات چند ملکوں کی خواہشات پر نہیں ہونی چاہئے بلکہ ان میں تمام ممالک کی خواہشات اور مفادات کی عکاس ہونی چاہئے، سلامتی کونسل کے مستقل ارکان کی تعداد میں اضافے سے جنرل اسمبلی کے جمہوری منشور کی نفی ہوگی، اس لئے جنرل اسمبلی اس بات کو یقینی بنائے کہ اصلاحات کے بعد سلامتی کونسل میں تمام رکن ریاستوں کو مناسب نمائندگی حاصل ہو۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مستقل ارکان کی تعداد 5 ہے تاہم کئی ممالک اس اہم ترین فورم میں مستقل رکنیت کے خواہاں ہیں جن میں بھارت بھی شامل ہے اور اس سلسلے میں بھارت عالمی سطح پر رائے عامہ بھی ہموار کررہا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |