30 نومبر کو پاکستان پرحملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے پرویز رشید

لندن پلان نواز شریف اور آصف زرداری نے نہیں بلکہ طاہرالقادری اور عمران خان نے مل کر بنایا، وفاقی وزیراطلاعات


ویب ڈیسک November 19, 2014
حکومت 5 سال پورے کرے گی اور عمران خان ملک میں اندھیرا کر کے سیاست چمکاتے اور صرف روتے رہیں گے، پرویز رشید فوٹو: ایکسپریس نیوز/فائل

وزیراطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ حکومت 5 سال پورے کرے گی اور عمران خان ملک میں اندھیرا کر کے سیاست چمکاتے اور صرف روتے رہیں گے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق چیرمین تحریک انصاف عمران خان کے بیان پر رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے پرویز رشید کا کہنا تھا کہ لندن پلان وزیراعظم نواز شریف اور آصف زرداری نے نہیں بلکہ عمران خان اور طاہرالقادری نے بنایا جبکہ ایک مرتبہ پھر 30 نومبر کو پاکستان پر دوسرے حملے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) قیادت دکھ سکھ میں عوام کے ساتھ کھڑی رہتی ہے جب کہ چیرمین تحریک انصاف پاکستان میں اندھیروں کے خاتمے کے بجائے اندھیرا کر کے سیاست چمکانا چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔