زینت امان 63 سال کی عمر میں ایک بار پھرجیون ساتھی کی تلاش میں

مداح جانتے ہیں شادی کے بعدزندگی کا مقصد میرے بچے تھے اب وہ بڑے ہوگئے اس لئے اب اپنی زندگی گزارناچاہتی ہوں، اداکارہ


ویب ڈیسک November 19, 2014
بالی ووڈ فلم میں کوئی اچھا کردارادا کرنے کو ملا تواسے ضرورادا کروں گی، زینت امان۔ فوٹو؛فائل

70 اور 80 کی دہائی میں اپنی بے باک اداکاری کی بدولت بالی ووڈ میں نام کمانے والی اداکارہ زینت امان کا کہنا ہے کہ ان کی خواہش ہے وہ ایک بار پھر کسی کے ساتھ زندگی کا آغاز کرنا چاہتی ہیں۔


بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق زینت امان نے اپنی 63ویں سالگرہ کے موقع پر شادی کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اب میرے دونوں بچےاذان اور زہان بڑے ہوچکے ہیں اور اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کے قابل ہیں اس لئے میں اپنی زندگی اپنی مرضی کے مطابق گزارنا چاہتی ہوں۔ زینت امان نے یہ تو نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کرنا چاہتی ہیں لیکن اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ دنیا میں بہت سے اچھے لوگ ہیں ان میں سی کسی ایک کو اپنی زندگی کا حصہ بنانے میں کسی ہچکچاہت کا مظاہرہ نہیں کروں گی۔


زینت امان کا کہنا تھا کہ میرے مداح جانتے ہیں کہ شادی کے بعد میری زندگی کا مقصد میرے بچے تھے اور اب وہ دونوں بچے بڑے ہوچکے ہیں اس لئے اب اپنی توجہ اپنی آئندہ زندگی پردینا چاہتی ہوں۔ اپنے مستقبل کے حوالے سے زینت امان نے کہا کہ میری عمر کی خواتین کے لئے بہت سے کردار ہیں اگر کوئی بھی اچھا کردار ادا کرنے کا موقع ملا تو اسے ضرور ادا کروں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں