تیل کی قیمتیں آئندہ ماہ بھی کم کریں گے وزیراعظم نوازشریف

دھرنے والوں کی خواہش ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہو لیکن ہم توانائی بحران ختم کرکے دم لیں گے، وزیر اعظم نواز شریف


ویب ڈیسک November 19, 2014
چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے پر بہت دکھ ہوا لیکن دورہ چین کے دوران طے پانے والے 19 معاہدے خطے کی تقدیر بدل دیں گے، وزیراعظم نواز شریف فوٹو: ایکسپریس نیوز

وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں جب کہ آئندہ ماہ بھی تیل کی قیمتیں کم کریں گے۔

اسلام آباد میں وزیراعظم نواز شریف کی زیر صدارت ملک میں توانائی کی صورتحال کے حوالے سے اجلاس ہوا جس میں توانائی کے بحران سے نمٹنے کے لئے اٹھائے جانے والے اقدامات کا جائزہ لیا گیا، اجلاس کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ عوام کی مشکلات میں کمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، دھرنے والوں کی خواہش ہے کہ لوڈ شیڈنگ ختم نہ ہو لیکن ہم توانائی بحران ختم کرکے دم لیں گے، ہماری حکومتی مدت میں ہی لوڈ شیڈنگ ختم ہوجائے گی اور لوڈشیڈنگ کا خاتمہ ہی قوم کی سب سے بڑی خدمت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ پاکستان ملتوی ہونے پر بہت دکھ ہوا لیکن دورہ چین کے دوران طے پانے والے 19 معاہدے خطے کی تقدیر بدل دیں گے۔

نواز شریف کا کہنا تھا کہ گزشتہ ماہ تیل کی قیمتوں میں کمی کرکے بہت خوشی ہوئی اور اس سے عوام کو ریلیف ملا، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام تک پہنچانا چاہتے ہیں اور تیل کی قیمتیں آئندہ ماہ بھی کم کریں گے جبکہ حکومت کسانوں کی مشکلات حل کرنے کے لئے بھی ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں