تحریک انصاف کا 30 نومبر کو ہر صورت ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا فیصلہ
30نومبر کو ہم ہرطرح کی صورتحال سےنمٹنےکیلئےتیارہیں اوراگرعمران خان کو گرفتار بھی کرلیا گیا توبھی جلسہ ہوگا،تحریک انصاف
BERLIN:
تحریک انصاف نے 30 نومبر کو ہر صورت دارالحکومت کے ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد میں تحریک انصاف کے چیرمین عمران خان کی زیر صدارت تحریک انصاف کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا جس میں 30 نومبر کو ہر حال میں ڈی چوک پر جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا، اجلاس کے بعد تحریک انصاف کی ترجمان شیریں مزاری نے کہا کہ وزیر داخلہ چوہدری نثار ہمیں آئین و قانون نہ بتائیں ہم اس سے واقف ہیں، جمہوریت میں کسی سے جلسے کی اجازت لینے کی ضرورت نہیں اور اگر حکومت نے جلسہ روکنے کے لئے طاقت کا استعمال کیا تو ہم بھی تیار ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ 30 نومبر کو ہم ہر طرح کی صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہیں اور اگر عمران خان کو گرفتار بھی کرلیا گیا تو بھی جلسہ ہوگا۔