پاکستان کا دہشتگردی کے خلاف جنگ میں ہرماہ 90 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے عمران خان

سابق امریکی سفیر این رائٹ نے کہا کہ وہ اور ان جیسے ہزاروں امریکی ڈرون حملوں کےخلاف ہیں


ویب ڈیسک September 30, 2012
عمران خان نے کہا کہ وہ جنوبی وزیرستان میں غیرملکی میڈیا اور این جی اوز کے نمائندوں کولےکر جائیں گے اور وہاں کے عوام کوبتائیں گے کہ امریکا اور یورپ کے شہری بھی ڈرون حملوں کےخلاف ہیں۔ فوٹو: ظفر اسلم/ ایکسپریس

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں ہرماہ پاکستان کا 90 ارب روپے کا نقصان ہورہا ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ وہ جنوبی وزیرستان میں غیرملکی میڈیا اور این جی اوز کے نمائندوں کولےکر جائیں گے اور وہاں کے عوام کوبتائیں گے کہ امریکا اور یورپ کے شہری بھی ڈرون حملوں کےخلاف ہیں۔

پریس کانفرنس میں موجود سابق امریکی سفیر این رائٹ نے کہا کہ وہ اور ان جیسے ہزاروں امریکی ڈرون حملوں کےخلاف ہیں۔

امریکی این جی اوز کے نمائندوں نے گستاخانہ فلم کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ایک نفرت انگیزکام تھا جس سے مسلمانوں کے ساتھ ساتھ امریکیوں کو بھی دکھ پہنچا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں