کراچی فائرنگ میں5افراد ہلاک دہشت گردی کی کوشش ناکام بارود سے بھری موٹر سائیکل پکڑی گئی

فیروزآبادکے علاقے میں بچوں کواسکول چھوڑنے کیلیے آنے والے35سالہ شاہدکونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔


Staff Reporter November 20, 2014
اتحادٹاؤن میں رینجرزکامکان پرچھاپہ بارود سے بھری موٹرسائیکل برآمد۔ فوٹو: فائل

کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے واقعات کے دوران5افرادہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح تقریباًسوا7بجے فیروزآبادکے علاقے میں بچوں کواسکول چھوڑنے کیلیے آنے والے35سالہ شاہدکونامعلوم ملزمان نے فائرنگ کرکے ہلاک کردیا۔مقتول گھاس منڈی کارہائشی تھاجبکہ اس کی ٹمبرمارکیٹ میں دکان ہے،بچوں کواسکول چھوڑ کرواپسی کے لیے پلٹاہی تھاکہ نامعلوم ملزمان نے فائرنگ کردی۔پولیس ذرائع نے بتایا کہ ممکنہ طور پر واقعہ بھتہ خوری کا شاخسانہ ہوسکتا ہے۔قیوم آبادمیں فائرنگ سے28سالہ زوہیب حسن ہلاک ہوگیا۔

زوہیب موٹر سائیکل پر کسی کے ساتھ آیااور ڈی ایریا میں سڑک پر کچرا کنڈی کے قریب دونوں افرادکھڑے ہوگئے،چند منٹ گزرنے کے بعد زوہیب کے ساتھ آئے ہیلمٹ پہنے شخص نے زوہیب کوفائرنگ کرکے ہلاک کردیااورفرارہوگیا،زوہیب علاقے کاہی رہائشی تھا جبکہ اس کی علاقے میں موبائل فون کی دکان تھی۔فیوچرکالونی میں کوچ کے اندرفائرنگ سے55سالہ افضل خان ہلاک ہوگیا،مقتول فیکٹری میں سیکیورٹی گارڈتھا ۔عینی شاہدین نے بتایاکہ بس میں3سے4ملزمان لوٹ مارکررہے تھے کہ اس دوران انھوں نے مزاحمت پرافضل خان پرفائرنگ کرہلاک کردیااورفرارہوگئے۔

مقتول کاآبائی تعلق خیبرپختونخواسے تھا۔پراناحاجی کیمپ لنڈا بازارمیں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا،مقتول کی شناخت 40 سالہ عبدالصمد کے نام سے ہوئی جولیاری کے علاقے نوا لین کارہائشی تھا،مقتول ڈرائیور اوراس کا آبائی تعلق سیہون سے تھا۔کٹی پہاڑی پربسم اللہ مسجد کے قریب گھرکے اندر ملزم عمران نے اپنی اہلیہ دلشادبی بی کو تیز دھار آلے کے وار کرکے ہلاک کردیا ،پیرآباد پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا ،ملزم نے ابتدائی بیان میں واقعے کوغیرت کا شاخسانہ قرار دیاہے۔ایم اے جناح روڈپرگل پلازہ کے قریب فائرنگ سے20سالہ رفیق،لیاری نیاآبادمیں 18سالہ صالح محمدجبکہ بہارکالونی میں تیز دھار آلے کے وار 25 سالہ نسیمہ زخمی ہوگئی۔

سندھ رینجرز نے اتحادٹاؤن میں ایک مکان پر چھاپہ مارکر بارودسے بھری موٹرسائیکل برآمد کر کے شہرکوبڑی تباہی بچالیا۔تفصیلات کے مطابق سندھ رینجرزنے اتحاد ٹاؤن کے علاقے محمدخان کالونی خیبر چوک کے قریب کالعدم تنظیموں کے کارکنوں کی موجودگی کی خفیہ اطلاع پرایک مکان پرچھاپہ مارا تو مکان خالی تھا تاہم مکان میں ایک مشکوک موٹرسائیکل نمبرKHK-173کھڑی تھی، رینجرز اہلکاروں نے جب مشکوک موٹرسائیکل کی تلاشی لی تو اس میں بارود بھراہواتھا ۔

جس پررینجرزاہلکاروں نے بم ڈسپوزل اسکواڈکو طلب کرلیا،بم ڈسپوزل اسکواڈنے پہنچ کربارودسے بھری موٹرسائیکل ناکارہ بنادی۔رینجرزکے ترجمان کے مطابق مکان پرچھاپہ حراست میں لیے جانے والے دہشتگرد کی نشاندہی پر مارا گیاتھا،ناکارہ بنائی جانے والی موٹر سائیکل مکان میں تیارحالت میں کھڑی ہوئی تھی جس میں بون امپروائس ڈیوائزمنسلک تھی جسے ریموٹ کنٹرول سے ذریعے استعمال کیا جانا تھاتاہم رینجرز اہلکاروں کی بروقت کارروائی کرتے ہوئے شہر بڑی تباہی سے بچا کردہشت گردوں کامنصوبہ ناکام بنادیا۔بم ڈسپوزل اسکواڈنے ایکسپریس کوبتایاکہ بارودی مواد اور بال بیرنگ موٹر سائیکل کی ٹینکی میں موجودتھا ۔

جس کامجموعی وزن 12کلوتھا،اگردہشت گرداپنے منصوبے کے تحت موٹرسائیکل کو تباہ کرنے میں کامیاب ہو جاتے توبڑے پیمانے پرتباہی ہوسکتی تھی۔ایس ڈی پی اوبلدیہ ٹاؤن ڈی ایس پی شوکت شہانی نے ایکسپریس کو بتایا کہ موٹرسائیکل پرلگی ہوئی نمبرپلیٹ جعلی تھی اورمذکورہ موٹر سائیکل7اکتوبر کوشاہراہ نور جہاں تھانے کی حدودسے اسلحے کے زورپرچھینی گئی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |