سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں مزید 4 نومولود دم توڑ گئے

ڈی ایچ کیو اسپتال میں دو روز کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 12 ہوگئی۔


ویب ڈیسک November 20, 2014
ڈی ایچ کیو اسپتال میں دو روز کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 12 ہوگئی۔ فوٹو: فائل

ڈی ایچ کیو اسپتال میں مزید 4 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد کل سے آج تک جاں بحق بچوں کی تعداد 12 ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈی ایچ کیو اسپتال میں آکسیجن نہ ملنے کے باعث گزشتہ روز 8 نومولود دم توڑ گئے تھے اور اسپتال انتظامیہ اور حکومت کی جانب سے اقدامات نہ کئے جانے کے باعث مزید 4 بچے دم چل بسے جس کے بعد 2 روز کے دوران ہلاک بچوں کی تعداد 12 ہوگئی۔

دوسری جانب بچوں کی ہلاکتوں کے خلاف مسلم لیگ (ق) نے پنجاب اسمبلی میں تحریک التوا جمع کرا دی جس میں بچوں کی ہلاکتوں کا ذمہ دار پنجاب حکومت کو ذمہ دار قرار دیا گیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں