توہین عدالت کیس میں قائم علی شاہ اور شرجیل میمن کو نوٹس جاری

وزیراعلیٰ سندھ اور وزیر اطلاعات کے علاوہ سندھ ہائی کورٹ نے الیکشن کمیشن اور اسپیکرسندھ اسمبلی کو بھی نوٹس جاری کئے ہیں


ویب ڈیسک November 20, 2014
کیس کی مزید سماعت 16 دسمبر کو ہوگی۔ فوٹو: فائل

سندھ ہائی کورٹ نے توہین عدالت کیس میں وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ، اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور صوبائی وزیر اطلاعات شرجیل انعام میمن کو نوٹس جاری کردیئے ہیں۔

سندھ ہائی کورٹ میں وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے بیان پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت ہوئی، درخواست گزار کا موقف تھا کہ صوبائی وزیر نے چند روز قبل کہا تھا کہ اگر عدالتیں سزا نہیں دے سکتیں تو جج مستعفی ہوجائیں، ان کا یہ بیان عدالتوں اور فاضل جج صاحبان کی توہین کےمترادف ہے، اس لئے عدالت عالیہ سے استدعا ہے کہ انہیں نااہل قرار دیا جائے۔

سندھ ہائی کورٹ نے شرجیل میمن، الیکشن کمیشن، اسپیکرسندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 16 دسمبر کے لئے ملتوی کردی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں