وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ اپنی ہی حکومت پر برس پڑے

وزارت ہے مگر بااختیار نہیں اور اگرمیں قابل نہیں تو وزیراعظم قابل وزیر لے آئیں، ریاض پیرزادہ


ویب ڈیسک November 20, 2014
تمام وزرا اعلی میرے ماتحت ہیں لیکن وزیراعلی بلوچستان عبدالمالک بلوچ کے سوا کوئی وزیراعلی فون تک نہیں اٹھاتے،ریاض پیرزادہ۔ فوٹو؛فائل

بین الاصوبائی امور کمیٹی کے چیئرمین ریاض پیرزادہ سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران پھٹ پڑے اور شکوہ کیا کہ اگر وزیراعظم وزیر کو اختیارات نہیں دے سکتے تو وزارت ختم کردیں۔


چیئرمین فرح عاقل کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس کے دوران وفاقی وزیر بین الصوبائی امور ریاض پیرزادہ نے کہا کہ وزیراعظم سے سیکرٹریٹ کے لئے بلاک مانگا لیکن طاقتور وزارت کے خوف سے سیکرٹریٹ نہیں دیا جارہا،اگر میں قابل نہیں تو وزیراعظم قابل وزیر لے آئیں۔ انہوں نے کمیٹی کو کہا کہ تمام وزرا اعلی میرے ماتحت ہیں لیکن وزیراعلی بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ کے سوا کوئی وزیراعلی فون تک نہیں اٹھاتے جبکہ وزارت ہے مگر بااختیار نہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |