گھریلو ناچاقی پر نوجوان نے بہنوئی کو قتل کردیا
مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔
گلبرگ میں نوجوان نے بہنوئی کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیااور فرار ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق گلبرگ بلاک 5 میں واقع کچی آبادی میں نوجوان نے اپنے بہنوئی کو تیز دھار آلے کے وار کرکے قتل کردیا ، ایس ایچ او گلبرگ امجد کیانی نے ایکسپریس کو بتایا کہ حسن بخش کی اپنی اہلیہ سے ناچاقی ہوگئی تھی جس کے باعث وہ گذشتہ ایک ماہ سے اپنے میکے منتقل ہوگئی تھی.
اتوار کو اس کا برادر نسبتی شہزاد اپنے والد شبیر کے ہمراہ اسے منانے کے لیے گیا ، وہاں بات چیت کے دوران ان کے درمیان تلخ کلامی ہوگئی جس پر ملزم شہزاد نے مشتعل ہو کر تیز دھار آلے کے وار کرکے اپنے بہنوئی حسن بخش کو قتل کردیا.
پولیس نے ملزم شہزاد کے والد شبیر کو گرفتار کرلیا، مفرور ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔