الیکشن ٹریبونل کیخلاف اسپیکر قومی اسمبلی کی درخواست خارج

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی درخواست خارج کی۔

عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی درخواست خارج کی۔ فوٹو: فائل

ہائی کورٹ نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں الیکشن ٹربیونل کی کارروائی رکوانے کےلئے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی درخواست خارج کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جسٹس اعجاز الحق نے اسپیکر قومی اسمبلی ایاز صادق کی جانب سے این اے 122 میں الیکشن ٹریبونل کی کارروائی رکوانے کے لئے دائر درخواست کی سماعت کی۔ اس موقع پر سردارایازصادق کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ عمران خان کی درخواست پر الیکشن ٹربیونل این اے 122 میں دھاندلی کے خلاف کیس کی سماعت جاری رکھے ہوئے ہیں جبکہ عمران خان نے جو درخواست دائر کی ہے اس کے ساتھ تصدیق شدہ دستاویزات نہیں لگائی گئی۔ قانون کے تحت الیکشن ٹربیونل ایسی کسی پٹیشن کی سماعت نہیں کر سکتا جس کے ساتھ تصدیق شدہ دستاویزات نہیں لگائی ہو۔


دوران سماعت عمران خان کے وکیل نے بتایا کہ فل بینچ کا فیصلہ آ چکا ہے لہذا ہائی کورٹ الیکشن ٹربیونل کے معاملات میں مداخلت نہیں کرسکتی۔ عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد اسپیکر ایاز صادق کی درخواست خارج کردی۔

واضح رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی درخواست پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 122 میں انتخابی ریکارڈ کی جانچ پڑتال کا حکم دیا تھا۔
Load Next Story