سیاسی برہمنوں نے عوام کو غلام اور اداروں کو یرغمال بنا لیا سراج الحق

سیاسی برہمن اپنے آپ کو قانون اوراحتساب سے بالا ترسمجھتے ہیں اوران کا قبلہ آج بھی امریکا ہے، امیر جماعت اسلامی


ویب ڈیسک November 20, 2014
ظالم طبقے نے سیاسی دہشتگردی شروع کردی جس کی وجہ سے پاکستان کے مستقبل، نظریئے اور عوام کو خطرہ ہے،سراج الحق۔ فوٹو؛ایکسپریس نیوز

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ پاکستان کو 67 سال میں بھی اسلامی پاکستان نہیں بننے دیا گیا اور ظالم طبقے نے عوام کو غلام اور اداروں کو یرغمال بنا کر سیاسی دہشتگردی شروع کردی۔


لاہورمیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے سراج الحق کا کہنا تھا کہ سیاسی برہمن اپنے آپ کو قانون اوراحتساب سے بالا تر سمجھتے ہیں اور ان کا قبلہ آج بھی خانہ کعبہ کے بجائے امریکا ہے، ظالم طبقے نے عالمی بینک سے قرض لے کر پاکستان کے بچوں کو مقروض بنادیا اورعوام کا خون نچوڑ کر پیسہ لوٹ کر باہر کے بینکوں میں منتقل کردیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سارا نظام ڈکٹیشن پرچل رہا ہے، مغرب سے ملنے والے ڈکٹیشن پر ملک میں فیصلے کئے جاتے ہیں یہی وجہ ہے کہ ملک آگے جانے کے بجائے پیچھے آرہا ہے۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ ظالم طبقے کی بدکرداری کی وجہ سے مشرقی پاکستان بنگلادیش بنا اور اسی ظالم طبقے نے سیاسی دہشتگردی شروع کردی جس کی وجہ سے پاکستان کے مستقبل، نظریئے اور عوام کو خطرہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں