کالعدم تحریک طالبان نے کراچی میں حملوں کی منصوبہ بندی کررکھی ہے سیکریٹری داخلہ سندھ

طالبان کی جانب سے حملوں کے خدشے کے پیش نظر حساس تنصیبات اور سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی مزید سخت کی جائے،سیکریٹری داخلہ

طالبان کے حملے کے خدشے کے پیش نظر آئی جی سندھ، ضلعی کمشنرز اور دیگر ادارے سکیورٹی اقدامات مزید سخت کریں، سکریٹری داخلہ کی ہدایت فوٹو:فائل

سیکریٹری داخلہ سندھ نے سکیورٹی خدشات کے پیش نظر شہر بھر میں سرکاری عمارتوں اور حساس تنصیبات کی سکیورٹی سخت کرنے کی ہدایت کی ہے۔


ایکسپریس نیوز کےمطابق سیکریٹری داخلہ سندھ ڈاکٹر نیاز عباسی نے آئی جی سندھ، ضلعی کمشنرز اور دیگر اداروں کو سکیورٹی اقدامات سخت کرنے ہدایت کی ہے۔ سیکریٹری داخلہ کا کہنا تھا کہ کالعدم تحریک طالبان کی جانب سے حملوں کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کے پیش نظر حکام کو حساس تنصیبات اور سرکاری عمارتوں کی سکیورٹی مزید سخت کرنے کی ہدایت کردی گئی ہے۔

 
Load Next Story