یورو زون بحران سے ایشیاکی نمومتاثر ہونے کاخدشہ
رواںسال خطے کی گروتھ 6.9 کے بجائے 6.6فیصد رہنے کاامکان ہے،ایشیائی...
یورو زون بحران سنگین ہونے اور امریکی معاشی سست روی کے باعث ایشیا کی اقتصادی ترقی متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ ایشیائی ترقیاتی بینک نے امریکی معاشی نمو سے متعلق اپریل کے جائزے پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے رواں سال کیلیے 2 فیصد سے کم کرکے 1.9 فیصدکردیا
جبکہ خدشہ ظاہر کیا ہے کہ یورو زون کی معیشت 0.5 فیصد کے بجائے 0.7فیصد سکڑے گی۔ بینک کا کہنا ہے کہ ابھرتی معیشتوں کو امریکا اور یورو زون ایریا میں کمزور اقتصادی امکانات سے خطرہ بڑھ رہا ہے، ایشیا میں رواں سال معاشی نمو 6.9 فیصد کے بجائے 6.6فیصد اور آئندہ سال 7.3 فیصد کے بجائے 7.1 فیصد رہے گی۔
اے ڈی بی کے مطابق رواں سال چین کی معاشی ترقی کی رفتار 8.5 کے بجائے 8.2فیصد اور بھارت کی 7فیصد کے بجائے 6.5فیصد رہے گی جبکہ جنوب مشرقی ایشیائی خطہ 5.2فیصد کی رفتار سے ترقی کرے گی۔