چین سائبرحملوں کے ذریعے امریکا کو اندھیروں میں ڈبوسکتا ہے ڈائریکٹر قومی سلامتی ایجنسی

امریکا ان ممکنہ سائبرحملوں کےنقصانات سے واقف ہے لیکن سائبرحکام نےکبھی بھی عوامی سطح پراس کی تصدیق نہیں کی،ایڈمرل راجرز


ویب ڈیسک November 20, 2014
چین امریکی الیکٹرک گرڈ سسٹم کو نقصان پہنچا کر کئی علاقوں کو بجلی سے محروم کرسکتا ہے، ایڈمرل مائیکل راجرز۔ فوٹو فائل

KARACHI:

امریکی سائبر کمانڈ کے کمانڈر اور قومی سلامتی کے ادارے کے ڈائریکٹر نے خبردار کیا ہے کہ چین انٹرنیٹ کے ذیریعے امریکا کے گرڈ اسٹیشن کو نقصان پہنچا کر اسے اندھیروں میں ڈبو سکتا ہے۔


قومی سلامتی کے ادارے کے ڈائریکٹر ایڈمرل مائیکل راجرز سے ہاؤس انٹیلی جنس کمیٹی پر واضح کیا کہ چین کچھ دیگر ممالک کے ساتھ مل کر امریکا کی سائبر جاسوسی کر رہاہے اور اس کے پاس اتنی صلاحیت ہے کہ وہ کسی بھی وقت کامیاب سائبر حملہ کر کے امریکی الیکٹرک گرڈ سسٹم کو نقصان پہنچا کر کئی علاقوں کو بجلی سے محروم کرسکتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر امریکا نے دفاعی حکمت عملی جاری رکھی تو اسے بہت نقصان اٹھانا پڑے گا۔ سائبر خطرہ حقیقی ہے اور اس پر قابو پانے کے لیے انٹرنیشنل کوڈ اور بین الاقوامی قوانین بنانے کی فوری ضرورت ہے۔


ایڈمرل راجرز نے انکشاف کیا کہ امریکا ان ممکنہ سائبر حملوں کے نقصانات سے بخوبی واقف ہے لیکن امریکی اعلیٰ سائبر حکام نے کبھی بھی عوامی سطح پر اس کی تصدیق نہیں کی۔ انہوں نے کہا کہ چین امریکا کی الیکٹرانک جاسوسی تسلسل کے ساتھ کررہا ہے اور اب وہ اس پوزیشن میں ہے کہ ہمارے انڈسٹریل کنٹرول سسٹم کو نشانہ بنا سکے جس میں کیمیکل اداروں سے لے کر واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹس تک شامل ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |