کراچی میں فائرنگ اور پر تشدد واقعات6افراد ہلاک

لیاری میں فائرنگ سے2افرادمارے گئے،مقتولین کاتعلق عذیربلوچ کے کمانڈرشیرازکامریڈگروپ سے تھا، پولیس


Staff Reporter November 21, 2014
پرانی سبزی منڈی پرمنشیات فروشوں میں فائرنگ کاتبادلہ،ایک ماراگیا،فوٹو: فائل

شہر کے مختلف علاقوں میں فائرنگ اورپرتشددواقعات کے دوران6افرادہلاک ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق نشترروڈگارڈن ایسٹ علی بھائی آڈیٹوریم والی گلی میں موٹرسائیکل سوارملزمان کی رکشاپرفائرنگ سے 50 سالہ بہادرعلی ہلاک ہوگیا،مقتول سولجربازارکارہائشی اور آغا خانی کمیونٹی سے تعلق رکھتا تھابہادرعلی رکشامیں اپنے گھرجارہاتھاکہ نامعلوم افرادنے فائرنگ کردی،واقعے کے بعدرکشاڈرائیورفرارہوگیا۔لیاری نورالہی روڈسعیدبیکری کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے2افرادہلاک ہوگئے۔

جن میں سے ایک کی شناخت22سالہ نواب بلوچ ہوئی جبکہ دوسرے کی شناخت نہیں ہوسکی۔پولیس کے مطابق مقتولین کاتعلق عذیربلوچ کے کمانڈرشیرازکامریڈگروپ سے تھاجنھیں مخالف گروپ نے فائرنگ کرکے قتل کیا۔پرانی سبزی منڈی کے عقب میں قبرستان کے قریب میں فائرنگ سے 35 سالہ نور محمد کھوکھرہلاک ہوگیا، مقتول پرانی سبزی منڈی کے عقب میں منو گوٹھ کارہائشی اورمنشیات فروش تھااورمتعدد بار جیل جا چکاتھا، پولیس کے مطابق قبرستان میں 2منشیات فروش گروہوں میں منشیات کی فروخت کے تنازع پرفائرنگ کاتبادلہ ہوا تھاجس میں نورمحمد مارا گیا۔ناتھاخان پل کے نیچے سے تشددزدہ لاش ملی جو2 روز پرانی ہے۔

تاہم شناخت نہیں ہوسکی۔اورنگی ٹاؤن سیکٹر ساڑھے11 خلیل مارکیٹ کے قریب واقع مکان میں نامعلوم ملزمان نے گھس کرفائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 2 افراد زخمی ہوگئے،زخمیوں کوعباسی اسپتال پہنچایاجہاں 40 سالہ ریاض دوران علاج زخموں کی تاب نہ لاتے ہو ئے جاں بحق ہوگیاجبکہ اس کی اہلیہ38سالہ نجمہ کی حالت تشویشناک ہے ۔مقتول زری گوٹے کا کام کرتا تھا ،وہ پولیس قومی رضاکار کاسابق اہلکاربتایا جاتاہے تاہم پولیس کی پاس کی تصدیق نہیں ہو سکی۔

شہیدملت روڈپرمسلح فائرنگ کی فائرنگ سے رکشاڈرائیور45 سالہ صابر زخمی ہوگیا،ناظم آباد 2 نمبر کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 40 سالہ سلمان ہوگیا۔کورنگی ویٹا چورنگی کے قریب نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے50سالہ فاطمہ زخمی ہو گئی،اورنگی ٹاؤن سیکٹر10میں جھگڑے کے دوران فائرنگ سے40سالہ گلزار خان،عسکری پارک کے سامنے فائرنگ سے25سالہ زاہدزخمی ہوگیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں