وفاقی ملازمین کیلئے پلاٹوں کی ممبرشپ اسکیم کھولنے کا فیصلہ

سمری وزیراعظم سے باضابطہ منظوری کیلیے وزارت ہاؤسنگ اینڈ ورکس کو بھجوادی

32336ممبر بن چکے، پہلے آؤ پہلے پاؤ کی بنیاد پر بہ لحاظ عمر پلاٹ الاٹ ہونگے،ذرائع۔ فوٹو: فائل

ISLAMABAD:
وفاقی سرکاری ملازمین کے دباؤ پر فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے پلاٹوں کی ممبرشپ رجسٹریشن اسکیم کھولنے کافیصلہ کیاہے تاہم سمری وزیراعظم سے باضابطہ منظوری کیلیے وزارت ہاؤسنگ اینڈورکس کوبھجوادی ہے۔


فیڈرل گورنمنٹ ایمپلائز ہاؤسنگ فاؤنڈیشن بورڈممبرشپ رجسٹریشن اسکیم کی پہلے ہی منظوری دے چکاہے۔ اس وقت تک32 ہزار336 وفاقی ملازمین ممبرشپ لے چکے ہیںجن سے71کروڑ 53 لاکھ 45 ہزارروپے وصول کیے جاچکے ہیں۔ فاؤنڈیشن کی طرف سے بہارہ کہوسمیت دیگر جاری اسکیموں میں پہلے آؤپہلے پاؤکی بنیاد پر پلاٹ دیئے جائیں گے۔ ذرائع نے''ایکسپریس'' کو بتایا اسکیم کی منظوری کے بعدنئے ممبران کو عمر کی بنیاد پر پلاٹ الاٹ کئے جائیںگے۔ ہاؤسنگ فاؤنڈیشن نے بہارہ کہوہاؤسنگ اسکیم میں ترقیاتی کاموں کیلئے کنٹریکٹرکوڈیڑھ ارب روپے فراہم کردیئے ہیں۔
Load Next Story