پشاور میں تھانہ متھرا کے قریب سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملے میں 2 اہلکار جاں بحق

دھماکا خیز موادموٹرسائیکل میں نصب کیا گیا تھا اوراسکےنتیجے میں سیکیورٹی فورسزکی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا، سی سی پی او


ویب ڈیسک November 21, 2014
پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے۔ فوٹو؛ ایکسپریس

لاہور: تھانہ متھرا کے قریب بازار میں سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے سے 2 اہلکار جاں بحق ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق سی سی پی اور پشاور اعجاز کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو ورسک جا رہی تھی کہ تھانہ متھرا کے قریب بازار میں ٹائم ڈیوائس کی مدد سے اسے نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 2 اہلکار زخمی ہو گئے۔ امدادی ٹیموں کے اہلکاروں نے زخمی ہونے والے اہلکاروں کو فوری طور پر قریبی اسپتالوں میں منتقل کیا جہاں دونوں اہلکار زخمیوں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

سی سی پی او پشاور کا کہنا ہے کہ 3 سے 4 کلو گرام دھماکا خیز مواد موٹر سائیکل میں نصب کیا گیا تھا اور جیسے ہی سیکیورٹی فورسز کی گاڑی موٹر سائیکل کے قریب پہنچی تو اسے ریموٹ کنٹرول کی مدد سے اڑادیا گیا۔ دھماکے کے نتیجے میں موٹر سائیکل مکمل طور پر تباہ ہو گئی جب کہ سیکیورٹی فورسز کی گاڑی کو بھی نقصان پہنچا۔ پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر تخریب کاروں کی گرفتاری کے لئے چھاپہ مار کارروائی شروع کر دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں