جاپانی وزیراعظم نے معاشی پالیسیوں پر تنقید کے بعد قبل از وقت ہی پارلیمنٹ تحلیل کردی

معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کے باعث شنزو ابے نے آدھی مدت سے قبل ہی اسمبلی تحلیل کردی۔


ویب ڈیسک November 21, 2014
شنزو ابے دسمبر 2012 میں 4 سال کے لئے جاپان کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے. فوٹو؛ فائل

KARACHI: جاپان کے وزیراعظم شنزو ابے نے معاشی مالیسیوں پر تنقید کے پیش نظر بڑھتے ہوئے دباؤ کے باعث وقت سے قبل ہی پارلیمنٹ تحلیل کر دی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادار ے کے مطابق جاپان کی پارلیمنٹ کے اسپیکر بنمے ابوکی نے اراکین پارلیمنٹ کو بتایا کہ وزیراعظم شنزو ابے نے آئین کے آرٹیکل 7 کے تحت ایوان زیریں تحلیل کر دی ہے۔ شنزو ابے جاپانی آئین کے مطابق 4 سال کے لئے ملک کے وزیراعظم منتتخب ہوئے لیکن معاشی پالیسیوں پر شدید تنقید کے باعث انہوں آدھی مدت سے قبل ہی اسمبلی تحلیل کر دی۔

واضح رہے کہ شنزو ابے دسمبر 2012 میں جاپان کے وزیراعظم منتخب ہوئے تھے لیکن وزیراعظم شنزو ابے نے پارلیمنٹ کو وقت سے پہلے ہی تحلیل کر دیا۔ ایک ہفتے قبل جاپانی وزیراعظم شنزو ابے نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ وہ جاپانی عوام سے ٹیکسوں میں اضافہ موخر کرنے کے اپنے فیصلے سے متعلق پوچھنا چاہتے ہیں کیونکہ اس سے قبل جاپان میں ٹیکسوں میں اضافے سے معیشت پر شدید منفی اثرات مرتب ہوئے تھے۔ جاپان کی پارلیمنٹ تحلیل ہونے سے امکان ہے کہ جاپان میں عام انتخابات 14 دسمبر کو ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں