اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے

پشاور، سوات، چترال، بٹ خیلہ، مالا کنڈ، فاٹا اور باجوڑ ایجنسی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے

ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی، زلزلہ پیما مرکز، فوٹو: فائل

KARACHI:
اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے۔


زلزلہ پیما مرکز کے مطابق اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جس کے باعث لوگوں میں شدید خوف ہراس پھیل گیا اور وہ گھروں سےباہر نکل آئے۔ زلزلہ پیما مرکز کاکہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے دارالحکومت پشاور سمیت سوات، چترال، بٹ خیلہ، مالا کنڈ، فاٹا اور باجوڑ ایجنسی میں بھی زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے جبکہ اس کی شدت 6 ریکارڈ کی گئی ۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کا سرحدی علاقہ تھا جبکہ اس کے نتیجے میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
Load Next Story