خیبرایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 22 دہشت گرد ہلاک آئی ایس پی آر

جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے 6 ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، آئی ایس پی آر


ویب ڈیسک November 21, 2014
پاک فوج کو آپریشن خیبر ون میں بھرپور کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں، آئی ایس پی آر، فوٹو: فائل

SUKKUR: آپریشن خیبر ون کے دوران خیبر ایجنسی میں جیٹ طیاروں کی بمباری سے 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک فوج کو آپریشن خیبر ون میں بھرپور کامیابیاں حاصل ہورہی ہیں جہاں آپریشن میں آج پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے دہشت گردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا جس میں 22 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔ ترجمان پاک فوج کے مطابق جیٹ طیاروں نے وادی تیراہ کے مختلف علاقوں میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا اور بمباری کی جس کے نتیجے میں شدت پسندوں کے 6 ٹھکانے بھی تباہ ہوگئے جبکہ کارروائی میں مارے جانے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم طالبان اور لشکر اسلام سے ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں