کراچی میں شدت پسند تنظیم داعش کا وجود نہیں آئی جی سندھ کا دعویٰ

کراچی کے حالات تسلی بخش ہیں اور شہر میں امن کی بہتری کے لیے پولیس اہلکار قربانیاں دے رہے ہیں، غلام حیدر جمالی


ویب ڈیسک November 21, 2014
گناہ گار چاہے کسی بھی صف میں کھڑا ہو اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی، آئی جی سندھ ، فوٹو:فائل

KARACHI: آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کا کہنا ہےکہ کراچی کے حالات تسلی بخش ہے جب کہ شہر میں شدت پسند تنظیم داعش کا بھی کوئی وجود نہیں۔

ایکسپریس نیوز کےمطابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ کراچی کے حالات تسلی بخش ہیں، شہر میں امن کی بہتری کے لیے پولیس اہلکار قربانیاں دے رہے ہیں، گناہ گار چاہے کسی بھی صف میں کھڑا ہو اسے قانون کے مطابق سزا ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں شدت پسند تنظیم داعش کا کوئی وجود نہیں کچھ کالعدم جماعتیں شہر میں داعش کے نام پر وال چاکنگ کررہی ہیں تاہم شہر میں اگر اس تنظیم کا کوئی وجود سامنے آیا تو بھرپور کارروائی کریں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں