حصص مارکیٹ میں تیزی 256 پوائنٹس کا اضافہ
مجموعی طور پر17 کروڑ 2 لاکھ 61 ہزار 840 حصص کے سودے ہوئے
ایس ای سی پی کی جانب سے سرمایہ کاروں کے مفادات میں کے اے ایس بی سیکیورٹیز کے معاملات طے کرنے اور نچلی قیمتوں پر ہر شعبے میں خریداری سرگرمیاں بڑھنے سے کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو تیزی کارجحان رہا جس سے حصص کی مالیت میں بھی 69 ارب 8 کروڑ 91 لاکھ 41 ہزار 266 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 255.80 پوائنٹس کے اضافے سے 31494.84 ہوگیا جبکہ کے ایس ای 30 انڈیکس 111.48 پوائنٹس کے اضافے سے 20610.15 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 272.25 پوائنٹس کے اضافے سے50508.07 ہوگیا، کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 32.86 فیصد کم رہا اور مجموعی طور پر17 کروڑ 2 لاکھ 61 ہزار840 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار 374 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں 276 کے بھاؤ میں اضافہ، 81 کے داموں میں کمی اور 17 کی قیمتوں میں استحکام رہا۔