’’ست رنگی ‘‘ میں شمعون عباسی اور ماہین خالد کی شرکت

ایکسپریس انٹرٹینمنٹ ‘‘ کے مارننگ شو ’’ست رنگی‘‘کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

'' ایکسپریس انٹرٹینمنٹ '' کی جانب سے پیش کیے جانے والے مارننگ شو ''ست رنگی''کی مقبولیت میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

گزشتہ روز بھی ''ست رنگی'' میں رہا انٹرٹینمنٹ کا تڑکا، شو کے آغاز میں میزبان ''جویریہ سعود'' نے عظمی اور برکت کا تعارف کروانے کے بعد انھیں پروگرام میں مدعوکیا۔ دونوں نے شو میں ہنسی مذاق کا سماں باندھ دیا۔


بعدازاں جس سیگمنٹ کا لوگوں کو بے چینی سے انتظار تھا۔ ''ایکسپریس آگیا'' کا آغاز'کو ہوسٹ شارق' نے ڈیفنس ویو کے علاقے سے کیا۔ جہاں لوگوں نے خوب گرم جوشی سے استقبال کیا اور شارق کے سوالوں کے جواب دینے پر ہر ایک کو گفٹس دیے گئے اورلوگوں نے شو کو کافی سراہا۔ اور تحائف ملنے پر بہت خوشی کا اظہار کیا۔ بعد میں اداکار شمعون عباسی اور اداکارہ ماہین خالد نے بھی شو میں شرکت کی۔

 
Load Next Story