کراچی فائرنگ کے واقعے میں 2 افراد ہلاک 2 زخمی

پاپوش نگرکے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں فائرنگ سے 25سالہ افضل خان ولد بختاور خان ہلاک ہوگیا۔


Staff Reporter November 22, 2014
بھینس کالونی میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پرنوجوان کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اورفرار ہوگئے۔ فوٹو: فائل

WASHINGTON: فائرنگ کے مختلف واقعات میں2افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔ پاپوش نگرکے علاقے علامہ اقبال ٹاؤن میں فائرنگ سے 25سالہ افضل خان ولد بختاور خان ہلاک ہوگیا۔

ایس ایچ اوپاپوش نگر سرفراز گوندل نے ایکسپریس کو بتایاکہ افضل خان اپنے دوستوں کے ہمراہ بیٹھاہوا تھاکہ ان کے درمیان کسی بات پرتلخ کلامی ہوگئی۔ اس دوران ایک ملزم نے پستول نکال کرافضل خان پرفائرنگ کردی جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ ایس ایچ اونے واقعے کو ذاتی دشمنی کا شاخسانہ قراردیا۔ ملزم محمودآباد کا رہائشی تھااور مال بردار سوزوکی چلاتا تھا۔

علاوہ ازیں منگھوپیر کنواری کالونی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے 30سالہ نصراللہ زخمی ہوگیا جسے طبی امداد کے لیے عباسی شہیداسپتال پہنچایا گیا۔ شرافی گوٹھ کے علاقے باغ کورنگی سی این جی پمپ کے قریب موٹرسائیکل سواروں کی فائرنگ سے موٹرسائیکل سوار 38سالہ شعیب ولد عبدالغفار ہلاک ہوگیا۔ واقعے کے بعدملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے فرار ہوگئے۔ مقتول کی لاش جناح اسپتال لائی گئی۔

ایس ایچ اوشاہ شرافی گوٹھ سلیم مروت نے بتایا کہ مقتول شعیب کورنگی میں نجی فیکٹری کا ملازم اور لانڈھی کے علاقے چراغ ہوٹل کے علاقے کا رہائشی تھا۔ مقتول فیکٹری سے گھرجا رہاتھا کہ راستے میں ملزمان نے روکنے کی کوشش کی اور نہ رکنے پر فائرنگ کردی۔ پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔ سکھن کے علاقے بھینس کالونی میں نامعلوم ملزمان نے ڈکیتی کے دوران مزاحمت کرنے پربلال شاہ کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا اورفرار ہوگئے۔ زخمی کوطبی امداد کے لیے جناح اسپتال پہنچادیا گیا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔