لاہور میں ایکسپریس فیملی فیسٹیول ایکسپوسینٹر میں شروع

فیملی فیسٹیول کے ذریعے اہالیان لاہور کو مسلسل 2 دن تفریح اور شاپنگ کے بھرپور مواقع حاصل ہونگے


ناصر محمود شیخ November 22, 2014
شام کومیوزیکل کنسرٹ ہوگا، شرکاکو محظوظ کرنے کیلیے کامیڈین بھی پرفارم کرینگے فوٹو : فائل

' ایکسپریس میڈیا گروپ 'کے زیراہتمام فیملیز کیلیے موج مستی اور مزہ کے سلوگن کے ساتھ رنگا رنگ فیملی فیسٹیول ایکسپو سٹر میں شروع ہو چکا ہے۔

فیملی فیسٹیول کے ذریعے اہالیان لاہور کو مسلسل 2 دن تفریح اور شاپنگ کے بھرپور مواقع حاصل ہونگے۔ ' ایکسپریس میڈیا گروپ ' نے ہمیشہ اپنے قارئین اور ناظرین کو تازہ ترین حالات حاضرہ سے آگاہ رکھنے کیساتھ ساتھ انھیںکھیلوں، ثقافتی اور ادبی سرگرمیوں میں شمولیت کے مواقع فراہم کئے ہیں۔

کراچی، اسلام آباد ، فیصل آباد اور لاہور میں ہونے والے تمام فیسٹیولز میں عوام کی شمولیت اور مقبولیت کے لحاظ سے نئے نئے ریکارڈ قائم ہوئے۔ دوروز تک جاری رہنے والے اس فیسٹیول میں فیملیز کیلیے داخلہ بالکل مفت ہوگا۔ بچوں کیلیے کڈززون، یوتھ کیلیے میوزک کنسرٹ اور دلچسپ تفریحی مقابلے فیسٹیول کا حصہ ہونگے۔ ملکی اور انٹرنیشنل کمپنیز نے اپنے سٹالز کی تزئین و آرائش کا مرحلہ مکمل کر لیا ہے جہاں شرکت کرنے والوں کو انٹرنیشنل اسٹینڈرز کے اسٹالز کے وزٹ کے علاوہ مناسب نرخوں پر خریداری کے مواقع بھی دستیاب ہونگے۔

فیسٹیول میں فلم، ٹی وی، تھیٹر، میوزک اور فیشن انڈسٹری کیساتھ کھیل سمیت دیگر شعبوں سے وابستہ معروف شخصیات بھی شرکت کریں گی۔ ایکسپریس نیوز کے مارننگ شو ''ست رنگی '' کی میزبان جویریہ عباسی بھی پہلے دن خصوصی شرکت کریں گی۔ ' ایکسپریس فیملی فیسٹیول ' میں روزنامہ ایکسپریس کے زیراہتمام مقابلہ گلوکاری ''وائس آف لاہور'' میں رجسٹریشن کا مرحلہ افتتاحی تقریب کے فوری بعد ہو گا۔ اس مقابلے کیلیے ابھی تک سیکڑوں خواہشمند اندراج کروا چکے ہیں مگر مزید خواہشمند بھی وقت مقررہ پر آکر اس کا حصہ بن سکتے ہیں۔ ججز میں رفاقت علی خان اور ڈاکٹر سہیل ہاشمی ہوں گے جو ''وائس آف لاہور'' کا انتخاب کریں گے۔

مقابلے میں کامیابی حاصل کرنے والوں کے علاوہ دیگر شرکا کی حوصلہ افزائی کیلیے انھیں بھی تحائف اور انعامات دیے جائیں گے۔ ' ایکسپریس ماڈل آف لاہور'' کے تصویری مقابلہ کیلیے سیکڑوں تصاویر موصول ہو چکی ہیں ۔ مقابلے میں شرکت کے خواہشمند اپنی تصویر کے ہمراہ 12بجے دن اپنی رجسٹریشن کروا سکیں گے۔ شام پانچ بجے ہونے والے میوزیکل کنسرٹ میں صرف فیملیز شرکت کرسکیں گی۔

پہلے روز بین الاقوامی شہرت یافتہ گلوکار جواد احمد، حمیرا ارشد ، امانت علی، آئی ایم ایکس بینڈ، رانا اشفاق اور گلوکارہ حوریہ خان اپنی آواز کا جادو جگائیں گی جبکہ کامیڈی کنگ امان اللہ، امانت چن، اکرم اداس، ظفر ارشاد، افضل بوبی، لکی ڈئیر و دیگر معروف کامیڈین بھی پرفارم کریں گے۔ واضح رہے کہ بچوں کیلیے بنائے جانے والی کڈز زون میں میجک، پپٹری اورکامیڈی شو کے علاوہ سلائیڈز اور جھولے بھی لگائے گئے ہیں۔ بچوں کو بالکل فری تفریح فراہم کی جائے گی۔ لاہور کے روایتی کھانوں کے سٹالز بھی فیسٹیول کا حصہ ہونگے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں