سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں مزید 2 بچے جاں بحق تعداد 19 ہوگئی

گزشتہ 4 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز بھی آکسیجن کی کمی کے باعث ڈی ایچ کیو اسپتال میں 4 بچے سسک سسک پر جان کی بازی ہار گئے تھے۔ فوٹو: فائل

ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال میں طبی سہولیات کی کمی اور انتظامیہ کی غفلت کے باعث بچوں کی ہلاکتوں کا سلسلہ جاری ہے جہاں مزید 2 بچے دم توڑ گئے ہیں جس کے بعد 4 روز میں ہلاکتوں کی تعداد 19 تک جا پہنچی ہے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سرگودھا کے ڈی ایچ کیو اسپتال میں آج بھی 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد گزشتہ 4 روز میں انتظامیہ کی غفلت کی بھینٹ چڑھنے والے بچوں کی تعداد 19 ہو گئی ہے۔ دوسری جانب نہ تو حکومت پنجاب اور نہ ہی اسپتال انتظامیہ بچوں کی ہلاکت کی ذمہ داری لینے کو تیار ہیں اور دونوں جانب سے اپنی ذمہ داریاں مکمل طور پر نبھانے کے دعوے کئے جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی آکسیجن کی کمی کے باعث ڈی ایچ کیو اسپتال میں 4 بچے سسک سسک پر جان کی بازی ہار گئے تھے۔
Load Next Story