لوئر دیر میں ٹیچر کی گاڑی کی ٹکر سے ایک طالبعلم جاں بحق 9 زخمی

بچوں پر گاڑی چڑھانے والے اسکول ٹیچر سلیم جان کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے، اسکول انتظامیہ


ویب ڈیسک November 22, 2014
پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے اسکول ٹیچر کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ فوٹو: فائل

معیر میں ہائی اسکول کے ٹیچر کی گاڑی کی ٹکر سے ایک طالب علم جاں بحق جب کہ 9 زخمی ہو گئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق لوئر دیر کے علاقے معیر میں ہائی اسکول کی اسمبلی کے بعد بچے اپنی کلاسز کی طرف جا رہے تھے کہ سائنس ٹیچر سلیم جان کی گاڑی بے قابو ہو کر طلبہ پر چڑھ گئی جس کے نتیجے میں 10 طلبا زخمی ہو گئے۔ حادثے میں زخمی ہونے والے طلبا کو فوری طور پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال تیمر گرہ منتقل کیا گیا جہاں ایک بچہ سمیع اللہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا جب کہ طبی عملے کے مطابق 3 کی حالت تشویشناک ہے۔

اسکول انتظامیہ کا کہنا ہے کہ سلیم جان سائنس ٹیچر ہے اور اس کا دماغی توازن ٹھیک نہیں ہے۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کر کے اسکول ٹیچر کو گرفتار کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں