سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن واقعے کا از خود نوٹس لے لیا
پنجاب حکومت کو 3 روز میں تحقیقات کر کے جواب جمع کرائے، سپریم کورٹ
سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت کو جواب جمع کرانے کا حکم دے دیا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق سپریم کورٹ نے کوٹ رادھا کشن میں مسیحی جوڑے کو زندہ جلائے جانے کے واقعے کا از خود نوٹس لیتے ہوئے پنجاب حکومت کو 3 روز میں تحقیقات کر کے جواب جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل قصور کے علاقے کوٹ رادھا کشن میں بھٹہ مالک یوسف گجر نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر ارشد مسیح اور اس کی بیوی شمع بی بی کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بھٹے میں پھینک کر زندہ جلا دیا تھا جس کی تحقیقات کے لئے پنجاب حکومت نے ایک کمیشن بھی تشکیل دیا تھا اور پولیس نے 16 ملزمان کو حراست میں لے کر تحقیقات شروع کر رکھی ہیں۔ وزیراعلیٰ پنجاب نے کوٹ رادھا کشن میں زندہ جلائے گئے مسیحی جوڑے کے بچوں کے لئے 50 لاکھ روپے اور 10 ایکٹر زمین کے ساتھ بچوں کو مفت تعلیمی اور طبی سہولیات فراہم کرنے کا بھی اعلان کیا تھا۔