کراچی ایئرپورٹ حملہ کیس کے 3 ملزمان 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل منتقل

آئندہ سماعت پر کیس کا چالان پیش کیاجائے، عدالت کا تفتیشی افسر کو حکم


ویب ڈیسک November 22, 2014
پولیس نے تینوں ملزمان کی گرفتاری گزشتہ ماہ ظاہر کی تھی۔ فوٹو: فائل

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے ایئرپورٹ حملہ کیس کے 3 ملزمان 7 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا۔

کراچی پولیس نے ایئرپورٹ حملہ کیس میں گرفتار 3 ملزمان سرمد صدیقی ، ندیم عرف برگرعرف ملا اور آصف ظہیر کو سخت سیکیورٹی میں انسداد دہشتگردی کی عدالت میں پیش کیا، پولیس کی جانب سے مزید ریمانڈ طلب نہ کرنے پر عدالت نے تینوں ملزمان کو 28 نومبر تک جوڈیشل ریمانڈ پرجیل بھجوا دیا۔ عدالت نے مقدمے کے تفتیشی افسر کو حکم دیا کہ آئندہ سماعت پر کیس کا چالان پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ پولیس نے تینوں ملزمان کو گزشتہ ماہ گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا تھا، ملزم آصف ظہیر کو عدالت نے شیرٹن ہوٹل دھماکے کے الزام میں سزائے موت بھی دی تھی تاہم سپریم کورٹ نے اسے بری کردیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں