آئندہ انتخابات 2018 میں ہی ہوں گے وزیراعظم نوازشریف
آئندہ انتخابات میں ہر جماعت کو اس کی کارکردگی کی بنیاد پر جانچنے کا موقع ملے گا، وزیراعظم
وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ 2018 میں عوام کو ایک خوشحال اور بہتر پاکستان ملے گا جبکہ آئندہ انتخابات بھی 2018 میں ہی ہوں گے جس میں عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے۔
ایکسپریس نیوز کےمطابق وزیراعظم نوازشریف نے کہا کہ آئین سے وفاداری اور پاسداری سب پر لازم ہے، تمام سیاسی جماعتیں جمہوری نظام میں اسٹیک ہولڈرز ہیں، ہم آئین اور جمہوریت کے ذریعے ہی نظام میں موجود خامیاں دور کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ انتخابات 2018 میں ہوں گے جس میں عوام اپنا فیصلہ سنائیں گے تب عوام جس کو چاہیں ووٹ دیں اور جو چاہیں مسترد کریں، آئندہ انتخابات میں ہر جماعت کو اس کی کارکردگی کی بنیاد پر جانچنے کا موقع ملے گا تاہم حکومت 2018 میں عوام کو ایک خوشحال اور بہتر پاکستان دے گی۔