مٹھی میں غذائی قلت کے شکار آج ہلاک ہونے والے بچوں کی تعداد 4 ہوگئی

گزشتہ 53 روز کے دوران غذائی قلت کے باعث مجموعی طور پر 108 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔


ویب ڈیسک November 22, 2014
گزشتہ 53 روز کے دوران غذائی قلت کے باعث مجموعی طور پر 108 بچے ہلاک ہوچکے ہیں۔ فوٹو: فائل

تحصیل مٹھی اور اسلام کوٹ میں غذائی قلت کے شکار مزید 2 بچے دم توڑ گئے جس کے بعد آج ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق مٹھی کے سول اسپتال میں مزید ایک اور نومولود دم توڑ گیا جبکہ تحصیل اسلام کوٹ میں دوران علاج قحط سالی کے باعث کمزوری کا شکار ایک بچہ دم توڑ گیا جس کے بعد آج ضلع بھر میں ہلاکتوں کی تعداد 4 ہوگئی۔


واضح رہے کہ ضلع تھرپارکر میں گزشتہ 53 روز کے دوران غذائی قلت کے شکار مجموعی طور پر108 بچے ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ وزیراعظم نواز شریف، وزیراعلی سندھ سید قائم علی شاہ اور سندھ ہائیکورٹ کی جانب سے نوٹس لیے جانے کے باوجود تھر میں قحط سالی ختم نہیں کی جاسکی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں