قائد آباد فیکٹری ملازمین کو لوٹنے والے2ملزمان گرفتار

ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔


Staff Reporter October 01, 2012
ملزمان فیکٹریوں سے نکلنے والے ملازمین کو اسلحے کے زور پر لوٹتے تھے۔ فوٹو: فائل

قائد آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے فیکٹری ملازمین کو لوٹنے والے2ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور نقدی برآمد کرلی۔

ڈی ایس پی قائد آباد پرویز اقبال نے ایکسپریس کو بتایا کہ قائد آباد میں مقامی ٹیکسٹائل مل کے قریب مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس موقع پر پہنچی اور وہاں موجود2 ملزمان اکبر خان اور فضل مالک کو گرفتار کرلیا، انھوں نے بتایا کہ ملزمان فیکٹریوں سے نکلنے والے ملازمین کو اسلحے کے زور پر لوٹتے تھے، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں