آئندہ موسم سرما تک گیس لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کردیا جائے گا وزیر تجارت خرم دستگیر

اس موسم میں روزانہ 10 گھنٹے تک گیس کی فراہمی کو یقینی بنائیں گے، وزیر تجارت


ویب ڈیسک November 22, 2014
حکومت نے سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے اربوں روپے مالیت کے نئے منصوبے شروع کیے ہیں، خرم دستگیر، فوٹو:فائل

HARIPUR:

وزیر تجارت خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ آئندہ موسم سرما کے آغاز تک گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کردی جائے گی۔


سرکاری خبر رساں ادارے کےمطابق گوجرانوالہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے خرم دستگیر نے کہا کہ حکومت اس موسم میں روزانہ 10 گھنٹے تک گیس کی فراہمی کو یقینی بنائے گی جبکہ اگلے موسم سرما کے آغاز تک گیس کی لوڈشیڈنگ کو ختم کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نے سستی بجلی پیدا کرنے کے لیے اربوں روپے مالیت کے نئے منصوبے شروع کیے ہیں جن کے ذریعے لوڈشیڈنگ پر قابو پانے میں بڑی حد تک مدد ملے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں