عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے سربراہ پاک فوج

پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی اور سب سے زیادہ قربانیاں دیں، جنرل راحیل شریف

پاکستانی دنیا کی عظیم، بہادر اور باحوصلہ اقوام میں سے ہیں، جنرل راحیل شریف، فوٹو:فائل


پاک فوج کے سربراہ جنرل راحیل شریف کا کہنا ہے کہ پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی اور عالمی برادری اس جنگ میں پاکستان کی قربانیوں کو تسلیم کرے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی یونیورسٹی اسٹین فورڈ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف آف آرمی اسٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ پاکستانی دنیا کی عظیم، بہادر اور باحوصلہ اقوام میں سے ہیں، پاکستانیوں نے دہشت گردی کی لعنت کا بہادری سے مقابلہ کیا اور قوم اب بھی دہشت گردوں کے خلاف متحد ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانیوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ کی بھاری قیمت ادا کی اور سب سے زیادہ قربانیاں دیں، عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کوششوں کو سمجھے اور اس کی قربانیوں کو بھی تسلیم کرے۔

Load Next Story