آپریشن ’’ضرب عضب‘‘ كامیابی سے جاری ہے اس پر خدشات درست نہیں وزیر دفاع خواجہ آصف
آپریشن میں بے مثال کامیابیاں حاصل کیں پوری قوم کو مسلح افواج پر فخر ہے، وزیر دفاع
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن ''ضرب عضب'' کامیابی سے جاری ہے اور اس سے متعلق خدشات درست نہیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق اپنے ایک بیان میں وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی كا خاتمہ حكومت كی اولین ترجیحات میں شامل ہے، آپریشن ضرب عضب كی كامیابی كے بارے میں خدشات درست نہیں، اس آپریشن میں بے مثال کامیابیاں حاصل کی گئیں اور اب بھی آپریشن میں اپنے اہداف كے مطابق پیش رفت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ڈی پیز كی جلد گھروں کو واپسی حكومت كی اولین ترجیح ہے جس کے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں جبکہ پاک فوج دہشت گردی كے خاتمے اور فاٹا میں تعمیرنو میں حکومت کی مدد كر رہی ہے، پوری قوم کو اپنی مسلح افواج پر فخر ہے۔