نیپئر میں پولیس مقابلہ بابا لاڈلا گروپ کے 2 کارندے ہلاک

شہزاد اور سمیر قتل اور اقدام قتل سمیت 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان لیاری کے رہائشی تھے

شہزاد اور سمیر قتل اور اقدام قتل سمیت 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے، ملزمان لیاری کے رہائشی تھے۔ فوٹو:ایکسپریس/ فائل

KARACHI:
نیپئر میں پولیس و رینجرز کی مشترکہ کارروائی کے دوران لیاری گینگ وار کے 2 کارندے ہلاک ہوگئے۔


ملزمان کا تعلق بابا لاڈلا گروپ سے تھا ، ملزمان قتل اور اقدام قتل سمیت 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب تھے ، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا، تفصیلات کے مطابق نیپئرکے علاقے میں غلام شاہ لین میں لیاری ڈگری کالج کے قریب جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب موٹر سائیکل پر سوار 2 مشکوک افراد کو پولیس نے روکا جنھوں نے پولیس پر فائرنگ کردی، اسی دوران قریب ہی موجود رینجرز اہلکار بھی پہنچ گئے اور ملزمان کا تعاقب کیا۔

جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دونوں ملزمان ہلاک ہوگئے، ایس ایچ او نیپئر اعظم خان نے ایکسپریس کو بتایا کہ ملزمان کی شناخت شہزاد عرف ساجد عرف آنکھیں ولد کریم بخش اور سمیر ولد غلام علی کے نام سے ہوئی ،ملزمان کا تعلق لیاری گینگ وار کے بابا لاڈلا گروپ سے تھا ، ملزمان کے قبضے سے تیس بور اور نائن ایم ایم پستول برآمد کرلیے گئے، دونوں ملزمان قتل ، اقدام قتل ، پولیس مقابلے ، بھتہ خوری اور دیگر وارداتوں سمیت 45 سے زائد مقدمات میں مطلوب اور کئی میں مفرور تھے، ملزمان لیاری کے رہائشی تھے، ملزمان کے خلاف پولیس مقابلے اور اسلحہ آرڈیننس کے تحت مقدمات سرکاری مدعیت میں درج کرلیے گئے۔
Load Next Story