ورلڈ اسنوکر میں سجاد اور حمزہ اکبر کی تیسری فتوحات
آصف ٹوبہ کامیابیوں کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکے، چوتھے میچ میں بلاج سے مقابلہ ہوگا
عا لمی نمبر 3 محمد سجاد اور سابق قومی چیمپئن حمزہ اکبر نے آئی بی ایس ایف ورلڈ اسنوکر چیمپئن شپ میں فتوحات کی ہیٹ ٹرک مکمل کرلی۔
قومی چیمپئن محمد آصف ٹوبہ کامیابیوں کا سلسلہ جاری نہ رکھ سکے، انھیں تیسرے مقابلے میں شکست ہوگئی، موصولہ اطلاعات کے مطابق بھارت کے شہر بنگلور میں جاری ایونٹ کے گروپ 'سی' میں قومی چیمپئن اور گروپ 7 سیڈ حمزہ اکبر نے اپنے تیسرے میچ میں گروپ سیڈ 5 روسی کیوئسٹ ایوان کاکوسکی کودلچسپ مقابلے میں 4-2 سے شکست دے دی، ابتدائی دونوں فریمز میں ناکا می کے بعد حمزہ نے اگلے چاروں فریمز میں اپنی برتری ثابت کی۔
انھوں نے یہ مقابلہ 29-74، 29-65، 60-12، 61-12، 55-47 اور 72-0 سے جیتا، چوتھے میچ میں ان کا مقابلہ گروپ میں سیڈ 4 بھارتی کھلاڑی ارون مدن سے ہوگا،گروپ 'پی' میں ٹاپ سیڈ قومی کپتان محمد سجاد نے ایک فریم کی قربانی دے کر سری لنکن محمد منیب منصور کو4-1 سے قابو کرکے مسلسل تیسری فتح پائی، انھوں نے گروپ کے سیڈ 5 کھلاڑی کو 72-52، 71-46، 78-03، 73-80اور92-21 سے زیر کیا۔
چوتھے میچ میں ان کا ٹکراؤ گروپ کے سیڈ4فلپائن کے فلپی تاورو سے ہوگا، دوسری جانب قومی چیمپئن اور گروپ 'آر' کے سیڈ 5 محمد آصف ٹوبہ کو گروپ ٹاپ سیڈ جنوبی افریقی کیوئسٹ فخری گیریڈن کے ہاتھوں شکست کا سامنا کرنا پڑا، آصف نے اپنے ابتدائی دونوں فریمز جیتے مگر حریف نے اگلے چاروں فریمز میں کامیابی پالی، فخری نے یہ مقابلہ 67-46، 91-23، 35-104، 44-64، 70-63 اور 52-41 سے اپنے نام کیا، آصف ٹوبہ کا چوتھے میچ میں گروپ کے سیڈ 7 بھارتی کیوئسٹ بلاج ریڈی سے مقابلہ ہوگا۔