پشاور کی 97 یونین کونسلز میں خصوصی انسداد پولیو مہم

انسداد پولیو مہم کے دوران 5 برس سے کم عمرکے 57 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے


ویب ڈیسک November 23, 2014
انسداد پولیو کے رضاکاروں کے تحفظ کے لئے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں۔ فوٹو: فائل

شہر کی 97 یونین کونسلز میں ایک روزہ انسداد پولیو مہم جاری ہے جس میں 5 برس سے کم عمر 57 ہزار بچوں کو انسداد پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

محکمہ صحت خیبر پختونخوا کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کی 97 یونین کونسلز میں جاری ایک روزہ انسداد پولیو مہم کے دوران 5 برس سے کم عمر بچوں کو پولیو سے بچاؤ کی ویکسین دی جارہی ہے، اس سلسلے میں 4ہزار 260 ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جو 57 ہزار بچوں میں اس موذی مرض کے خلاف قوت مدافعت پیدا کرنے کے لئے خصوصی ویکسی نیشن کررہی ہے۔

انسداد پولیو مہم کے دوران سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کئے گئے ہیں، انسداد پولیو کے رضاکاروں کے تحفظ کے لئے 4 ہزار سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ ضلع بھر میں شام 5 بجے تک موٹر سائیکل چلانے پر بھی پابندی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں