مسلم حکمران متحد ہوکرگستاخانہ فلم کیخلاف احتجاج کریں

امریکی سفیرکو ملک بدرکیا جائے، مقررین، حیدرآباد میں مختلف تنظیموں کی ریلی و مظاہرہ.


Numainda Express October 01, 2012
حیدرآباد:گستاخانہ فلم کیخلاف انجمن غلامان قاسمیہ کے ارکان پریس کلب پر مظاہرہ کررہے ہیں۔ فوٹو: ایکسپریس

امریکا میں بنائی گئی گستاخانہ فلم کے خلاف انجمن نوجوان غلامان قاسمیہ، مرشد ویلفیئر ایسوسی ایشن، روحانی جماعت مخدومیہ کے تحت بُبر اسٹاپ کوٹری سے احتجاجی ریلی نکالی گئی۔

جو مختلف شاہراہوں سے ہوتی ہوئی حیدرآباد پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوئی، جہاں شرکا نے احتجاجی مظاہرہ کیا، اس دوارن مظاہرین نے فلم ڈائریکٹر کا علامتی پُتلا بھی نذر آتش کیا۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے فقیر ریاض قاسمی، فقیر امیر بخش قاسمی ودیگر نے گستاخانہ فلم کی شدید مذمت کی اورکہا کہ فلم سے اربوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے ہیں جس کے خلاف پوری امت مسلمہ سراپا احتجاج ہے لیکن گستاخانہ فلم کے خلاف صرف چند مسلم حکمرانوں نے آواز بلند کی۔ پوری امت مسلمہ کے حکمرانوںکو ایک پلیٹ فارم پر جمع ہوکر اس کے خلاف بھرپور احتجاج ریکارڈکروانا چاہیے تھا۔ انھوں نے مطالبہ کیا کہ اقوام متحدہ فلم کا نوٹس لے اور حکومت امریکی سفیر کو ملک بدر کریں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں