اختر مینگل کا بیان سو فیصد حقائق پر مبنی ہے خالد سومرو

بلوچستان کے حالات پر اختر مینگل کا سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا بیان سو فیصد سچ پر مبنی ہے, خالد سومرو .


Nama Nigar October 01, 2012
بلوچستان کے حالات پر اختر مینگل کا سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا بیان سو فیصد سچ پر مبنی ہے, خالد سومرو .

جمعیت علمائے اسلام صوبہ سندھ کے جنرل سیکریٹری اور سابقہ سینیٹر خالد محمود سومرو نے سنجھورو کے نواحی گائوں گل محمد تھہیم میں ضلعی اطلاعات سیکریٹری سانگھڑ حافظ جمن تھہیم کے انتقال پر ان کے ورثا سے تعزیت کے موقع پر میڈیا سے باتیں کرتے ہوئے کہاکہ بلوچستان کے حالات پر اختر مینگل کا سپریم کورٹ میں جمع کرایا گیا بیان سو فیصد سچ پر مبنی ہے۔

نہ جانے حکومت جوابی بیان میں جھوٹ بول کرکیا ثابت کرنا چاہتی ہے اگر حکومت نے اختر مینگل کے بیان کو سنجیدگی سے نہ لیا تو تمام تر حالات کی ذمے داری موجودہ حکمرانوں پر ہوگی۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان کے حالات میں کوئی بیرونی ہاتھ ملوث نہیں اور ایسی باتیں کرنے والے رحمان ملک تو خود غیر ملکی قوتوں کے ایجنٹ ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں